8 فروری شیر کے شکار کا دن ہے: پلوشہ خان
01-30-2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروری شیر کے شکار کا دن ہے۔
ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں آکر اداروں کی نجکاری کر کے بیروزگاری کا طوفان لاتے ہیں، اسحاق ڈار خود تباہی نہیں کرتے بلکہ نواز شریف کی ہدایات پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں آئے تو سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافہ بھول جائیں۔ پلوشہ خان نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف نے 2013ء کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کی کوشش کی۔