جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
01-30-2024
(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع کر دی۔
صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا تھا۔ صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔