نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج پٹرولیم کانفرنس کا افتتاح کریں گے

01-30-2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج پٹرولیم کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

نگران حکومت کا پٹرول اور گیس تلاش کرنے کا مشن جاری ہے جس کیلئے آج ملک میں پٹرولیم کانفرنس منعقد کرائی جائے گی۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کانفرنس کا افتتاح کریں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے، کانفرنس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی مندوبین، حکومتی نمائندے، پالیسی ساز اور ریگولیٹرز شرکت کریں گے۔ ملک کے اندر سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کانفرنس میں ایکسپلوریشن کے مواقع پر بریفنگ بھی دی جائے گی، پٹرولیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں کیلئے دو ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان 85 فیصد تیل اور 25 فیصد گیس ایل این جی کی صورت میں درآمد کرتا ہے۔