محسن نقوی کی قربان لائنز پولیس اپارٹمنٹس کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
01-30-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قربان لائنز پولیس اپارٹمنٹس کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے قربان لائنز میں زیر تعمیر پولیس اپارٹمنٹس کا دورہ کیا، انہوں نے اپارٹمنٹس کےفنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور خامیاں دور کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹس کے فنشنگ ورک میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایاجائے، وزیراعلیٰ نے اپارٹمنٹس کے باہر خالی اراضی پر خوبصورت لان بنانے اور لینڈ سکیپنگ کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائلز،ووڈ ورک،سیلنگ اورپینٹ میں معیار پر پوری توجہ دی جائے، اپارٹمنٹس کے کام جلد ازجلد ختم کئے جائیں۔