انتخابی مہم میں تیزی: شہبازشریف آج لاہور کے مختلف حلقوں کا دورہ کرینگے

01-30-2024

(لاہو رنیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں سرگرمیاں جاری ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف آج لاہور کے مختلف حلقوں کا دورہ کریں گے، شہباز شریف گلشن راوی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، گلشن راوی میں مقامی رہنما رانا مشہود کی جانب سے ورکرز کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ صدر ن لیگ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کا بھی دورہ کریں گے، شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج بوہڑ والا چوک ٹاؤن شپ بازار میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کی مقامی قیادت کی جانب سے ورکرز کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں۔