مسلم لیگ (ن) آج ہارون آباد میں پاور شو کرے گی، تیاریاں مکمل
01-30-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن آج ہارون آباد میں پاور شو کرے گی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور مریم نواز گورنمنٹ ہائی سکول ہارون آباد کے گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔ — PMLN (@pmln_org) January 30, 2024 حلقہ این اے 163 اور پی پی 241 کے امیدواران سمیت دیگر حلقہ جات سے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا۔ جلسہ گاہ میں میاں نواز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے قدآور فلیکسز نصب کئے گئے ہیں، سکیورٹی کے حوالے سے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سٹیج کو خاردار تاروں اور آہنی چادروں سے کور کیا گیا ہے۔