عام انتخابات: لاہور کے 90 فیصد پولنگ سٹیشنز حساس قرار

01-30-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے 90 فیصد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  لاہور کے 44 حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 4ہزار403 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے شہر میں 3 ہزار 540 پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 813 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا، لاہور میں صرف 50 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیے گئے ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ آرمی کے جوان بھی تعینات کیے جائیں گے، تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر لاہور میں 14قومی اور 30صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔