نیب نے کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
01-29-2024
(لاہور نیوز) نیب نے کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اصلاحاتی پالیسی پر عمل درآمد اورشکایات سے نمٹنے کیلئے نظر ثانی شدہ ایس او پیز متعارف کرائی گئی ہیں،نئے طریقہ کار کا مقصد فرضی، گمنام اور غیر سنجیدہ شکایات کی حوصلہ شکنی ہے۔ نظر ثانی شدہ ایس او پیز کے مطابق نیب فرضی شکایات پر کوئی کارروائی شروع نہیں کرے گا، تمام شکایات کنندگان کے ساتھ عزت و احترام سے نمٹا جائے گا، نامناسب رویے پر افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ، تاجروں اور سرکاری افسران کیخلاف شکایات کو ترجیح دی جائے گی، صرف تصدیق شدہ حلف نامے کیساتھ آنے والی شکایات پر عمل کیا جائے گا۔