شعیب ملک سے شادی کے بعد ثنا جاوید کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ،مداحوں کیساتھ تصاویر شیئر
01-29-2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ثنا جاوید نےشعیب ملک سے شادی کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں۔
رپورٹ کےمطابق اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں ڈیزائنر ثانیہ حسن کے فیشن برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں اور پوسٹ کے کیپشن میں معروف ڈیزائنر کو داد دیتے ہوئے لباس کی تعریف کی ہے،اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،دونوں کی شادی کی تقریب 18 جنوری کو منعقد ہوئی تھی تاہم ، جوڑے کی جانب سے اعلان دو دن بعد کیا گیا تھا۔