سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
01-29-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام منفی زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 1039 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 62 ہزار 773 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 63 ہزار 813 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 95کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار 102 روپے مالیت کے 16 کروڑ 22 لاکھ 31 ہزار 924 شیئرز کا لین دین ہوا۔