مت سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے؟ جو دل چاہتا ہے وہ کریں،شعیب ملک
01-29-2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہےکہ مت سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے؟ جو دل چاہتا ہے وہ کریں ۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر شعیب ملک کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ایک پروگرام میں شریک ہیں اور میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو اس کا دل کرے ، یہ نہیں سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے؟ جو دل چاہتا ہے وہ کریں، چاہے پھر آپ کو اس کے لیے 10 سال لگیں، 20 سال لگیں، اگر 20 سال بعد بھی سمجھ آئے تو کرنا چاہیے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کچھ نہیں بھی کرتے تو لوگوں کا کام سوچنا ہی ہے، کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہم سوچ بھی نہیں رہے ہوتے لیکن لوگ ہم سے متعلق سوچتے ہیں۔