مہنگائی کی ماری عوام کیلئے خوشی کی خبر،ایل پی جی قیمتوں میں بڑی کمی

01-29-2024

(ویب ڈیسک) پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کی بڑی کمی کر دی گئی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 280 روپے فی کلو پر آگئی جبکہ قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 230 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 کی کمی ہوگئی ہے جبکہ  آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد گیس مافیاں کی کمر ٹوٹ گئی اور خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔