عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

01-29-2024

(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات  کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 2050 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جبکہ ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخوں  میں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 2  لاکھ 15 ہزار 400 روپے اورفی10  گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے ہوگئی۔