'انا للہ واناالیہ راجعون'معروف گٹارسٹ عدنان آفاق دنیا فانی سے کوچ کرگئے

01-29-2024

(ویب ڈیسک) ملک کے شہرت یافتہ گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کی ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور وہ متعدد فنکاروں کیلئے استاد کا درجہ رکھتے تھے۔ عدنان آفاق  نے دہائیوں تک پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی خدمت کی جبکہ رواں  ماہ ہی ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔آرٹس کونسل پاکستان نے اپنے پہلے ایلومنی فیسٹیول کے اختتامی دن  پر عدنان آفاق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔