وزیراعلیٰ سے صوبائی الیکشن کمشنر کی ملاقات، انتخابات کےپرامن انعقاد پرتبادلہ خیال
01-29-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی الیکشن کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر تبادلہ خیال اور جنرل الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرے گی، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے، پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے حکومت پنجاب کے تعاون کو قابل قدر قرار دیا۔