تعمیراتی شعبہ میں 12.6 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ
01-29-2024
(ویب ڈیسک) تعمیراتی شعبہ میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 12.6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 12.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 4 سال کے دوران تعمیرات کے شعبے میں مجموعی طور پر 107.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 20-2019 کے دوران تعمیرات کے شعبے میں 20.9 ملین ڈالر، مالی سال 21-2020 کے دوران 31.1 ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 36.5 ملین ڈالر ، 23-2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔