پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری

01-29-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے صوبہ بھر میں مارچ میں شروع ہونیوالے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنز کے زیر اہتمام 4 مارچ کو انگریزی، 6 مارچ کو کیمسٹری و جنرل سائنس، 8 مارچ کو فزکس اور اسلامیات اختیاری، 9 مارچ کو اسلامک سٹڈیز، 11 مارچ کو ریاضی، 12 مارچ کو مطالعہ پاکستان، 14 مارچ کو بائیالوجی اور کمپیوٹر سائنس، 15 مارچ کو ترجم القرآن اور 18 مارچ کو اردو کا پیپر ہو گا۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان کے مطابق کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں 20 مارچ کو انگلش، 22 مارچ کو بائیالوجی و کمپیوٹر سائنسز، 25 مارچ کو کیمسٹری و جنرل سائنس، 27 مارچ کو فزکس و اسلامیات اختیاری، 28 مارچ کو ترجم القرآن، 30 مارچ کو اسلامک سٹڈیز، یکم اپریل کو ریاضی، 3 اپریل کو اردو اور 5 اپریل کو مطالعہ پاکستان(پاک سٹڈیز)کا پیپر ہو گا۔