پی ایس ایل9: سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ آج ہو گی
01-29-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ آج ہو گی۔
ذرائع کے مطابق تمام فرنچائزز اپنے انیسویں اور بیسویں کھلاڑیوں کا چناؤ کریں گی، جن فرنچائزز کے کھلاڑی دستیاب نہیں ان کے متبادل کھلاڑی بھی چنے جائیں گے ۔ پاکستان سپر لیگ کے 9ویں سیزن کا آغاز 17فروری کو لاہور سے ہو گا، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں ہوں گے، پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے،12فروری سے ٹیموں کی آمد اور پریکٹس سیشنز کا سلسلہ شروع ہو گا۔