پولیس حراست سے ڈکیتی کا ملزم فرار، دو اے ایس آئیز کیخلاف مقدمہ درج

01-29-2024

(لاہور نیوز) پولیس حراست سے ڈکیتی کا خطرناک ملزم فرار ہونے پر غفلت کے مرتکب دو اے ایس آئیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس  کے مطابق  ملزم طیب عرف جٹ کینٹ کچہری میں پیش کرنے کے دوران فرار ہوا، ملزم کو 28 جنوری کو ساتھی سمیت کینٹ کچہری لے جایا جارہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی آصف علی اور اے ایس آئی حسنین گیلانی غفلت کے مرتکب پائے گئے، دونوں اے ایس آئیز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ فرار ملزم طیب عرف جٹ کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔