تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو ارسال

01-29-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست متعلقہ بنچ میں سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار  کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اپنایا کہ جسٹس شاہد بلال حسن اسی نوعیت کے کیسز سن رہے ہیں، کیس متعلقہ بنچ کے سامنے سماعت کیلئے بھجوایا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست متعلقہ بنچ میں  مقرر کرنے  کیلئے  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔