برائلر کی قیمت میں معمولی کمی، سبزیاں و پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور

01-29-2024

(لاہور نیوز) برائلر گوشت سستا ہو کر بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا جبکہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق  مرغی کا گوشت 3 روپے سستا ہو گیا، برائلر کی فی کلو قیمت 634 روپے ہوگئی  جبکہ زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 421  روپے  اور  پرچون ریٹ 437 روپے کلومقرر کیا گیا ہے۔ ادھر سردی  میں انڈوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، فارمی انڈوں کی قیمت 416 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ مارکیٹ میں فی انڈا 40 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پرائس کنٹرول کمیٹیاں  سبزیوں اور پھلوں کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئیں، مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگے۔ مارکیٹ میں لہسن 720، ادرک 650 ، پیاز 250 ، ٹماٹر 150 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، مٹر 300، میتھی 220 ، گوبھی اور بینگن 150 ، آلو 70 روپے کلو بک رہے ہیں۔ پھلوں میں کنو 320 ، کیلا درجہ اول 200 اور درجہ دوم 140 روپے درجن میں دستیاب ہے جبکہ اناربدانہ 950 ، کھجورایرانی 600 ، سیب 440 اور امرود 180 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔