چار فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے9سیرپ غیرمعیاری قرار

01-29-2024

(لاہور نیوز) چار فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے9 سیرپ غیر معیاری قرار دے دیئے گئے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے غیر معیاری قرار دیئے گئے4 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سیرپ کے سٹاک کو مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی۔ سیرپ کی تیاری میں غیر معیاری ایتھانول کا استعمال   کیا گیا، پابندی کی زد میں آنے والے سیرپ کو  زیادہ تر الرجی، گلہ خراب، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج میں  استعمال کیا جارہا تھا  جس کے انسانی صحت پر مضر اثرات  پڑنے کا خدشہ تھا ۔