عمران نذیر کو کس بھارتی ہیرو نے اداکاری کی پیشکش کی تھی؟سابق بلے باز نے نام بتا دیا
01-28-2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز عمران نذیر نے اداکاری کی پیشکش کرنے والے بالی ووڈ ہیرو کا نام بتا دیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اداکاری کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اس میں دلچسپی نہیں رکھتے، ابھی بھی ڈراموں کی آفرز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری زندگی اچھی چل رہی ہے ، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب رئیل سٹیٹ کا بزنس کر رہاہوں ، خوش باش ہوں ، جوانی میں ہی کرکٹ چھوڑ دی لیکن بچوں کو کرکٹر بنانا چاہتاہوں ۔