الزائمرز کے شکارافراد کیلئے اہم خبر،مرض کی تشخیص کیلئے ماہرین نے آسان طریقہ نکال لیا

01-28-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے الزائمرز کی بیماری کی تشخیص کیلئے ماہرین کی جانب سے آسان طریقہ کا ر نکال لیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق تحقیق میں الزائمرزٹیسٹ تکلیف دہ لمبر پنکچرز کی نسبت زیادہ درست اور دیگر ٹیسٹ کی نسبت زیادہ بہتر پایا گیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ 50 برس سے زیادہ کی عمر والے افراد کے لیے ملکی سطح پر اسکریننگ پروگرام کی راہ ہموار کر سکتا ہے اور موجودہ علاج بیماری کی جلدی تشخیص کے بعد بہتر کام کر سکتے ہیں۔ وضع ہونے والا ٹیسٹ خون میں موجود پی-ٹاؤ 217 نامی پروٹین کی مقدار کی پیمائش کرتے ہوئے کام کرتا ہے جو الزائمرز بیماری کے دوران دماغ میں ہونے والی تبدیلیاں واضح ہوتی ہیں۔یہ اشاریہ مریض کو لاحق بیماری کی شدت کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید تکلیف دہ تحقیق کی ضرورت کو ختم کر سکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ 50 برس سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد ہر چند سالوں میں باقاعدگی کے ساتھ معائنے کی سہولت دے سکے گا بالکل ویسے ہی جس طرح کولیسٹرول کے لیے معائنہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاجوں کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ بیماری کی جلدی تشخیص کے بعد بہتر طریقے سے کام کر سکیں۔