راحت فتح علی خان نے ملازم سے معافی مانگ لی،گلوکار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

01-28-2024

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم سے معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔ تاہم اب راحت فتح علی خان کا ویڈیو  بیان  سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک استاد اور شاگرد کا ذاتی معاملہ ہے،اگر شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو بےانتہا پیار دیتے ہیں لیکن اگر وہی شاگرد کوئی غلطی کرتا ہے تو پھر ہم اُسے سزا بھی دیتے ہیں۔ گلوکار نے کہا کہ یہ وہی ملازم نوید حسنین ہے جسے میں نے ویڈیو میں مارا تھا، میں نے اُسی وقت اپنے اس شاگرد سے معافی مانگ لی تھی۔