عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم کی سمری جاری کردی

01-28-2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ سکیم کی سمری جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ سٹیشنز ہوں گے جبکہ 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی سمری کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز ہوں گے، جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جبکہ 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ ای سی پی کی سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ سٹیشنز ہوں گے جن میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 اور 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ سٹیشنز ہوں گے جن میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ سٹیشنز ہوں گے اور صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ اس کےعلاوہ بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے جن  میں مردوں کے ایک ہزار 511 اور خواتین کے ایک ہزار 317 پولنگ سٹیشنز ہوں گے  جبکہ صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے ،جن  میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560  اور خواتین کےلیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔ پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے۔