کاہنہ: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،2 فرار

01-28-2024

(ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 3 ڈاکو ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر لوگوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ  پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی جو 70 مقدمات میں مطلوب تھا۔