نازش جہانگیر نے جیون ساتھی میں پائی جانیوالی خوبیاں بتا دیں
01-28-2024
(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے جیون ساتھی میں پائی جانے والی خوبیاں بتادیں۔
اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔ پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ آپ کا ہونے والا خاوند کس طرح کا ہونا چاہیے؟ سوال کے جواب میں نازش نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ایک خوبی نہیں بلکہ کئی خوبیاں ہونی چاہئیں جیسا کہ اس کا چہرہ اچھا ہو، نام اچھا ہو، ذمہ دار ہو اور اس کے علاوہ اس کے ماضی میں ایک نہیں بلکہ کئی افیئرز بھی رہ چکے ہوں۔ افیئرز سے متعلق اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے نازش نے کہا کہ افیئرز کا مطلب اس کی ماضی میں 'کئی ایکس گرل فرینڈز' رہ چکی ہوں تاکہ اسے ریلیشن شپ کا تجربہ ہو۔ نازش کا کہنا تھا کہ مجھے جیون ساتھی کے طور پر ایسا لڑکا بھی نہیں چاہیے جس کی ماضی میں کوئی ایک بھی گرل فرینڈ نہ رہ چکی ہو۔