رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کے والد میاں اظہر گرفتار
01-28-2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد میاں اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، میاں اظہر کو این اے 129 میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔ — Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 28, 2024 انہوں نے کہا ہے کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔ یاد رہے کہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔