نادیہ حسین نے کراچی شہر کو بدبودار کہہ دیا،عوام کی اداکارہ پر شدید تنقید
01-27-2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے کراچی شہر کو بدبودار کہنے پر عوام نے انہیں شیدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر کراچی میں پھیلی بدبو اور تعفن سے متعلق پوسٹ کی تو صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوسری شوبز شخصیات سے مل کر شہر کی صفائی اور ستھرائی کے لیے کچھ کریں،صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کوشش کرکے شہر کے میئر سےملیں، وزرا سے ملیں اور حکومتی عہدیداروں سے مل کر یہاں صفائی کا کام شروع کروائیں۔ اسی طرح کچھ لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ اگر وہ شہر کے لیے کچھ نہیں کر سکتیں تو مہربانی کرکے شہر کو برا بھلا بھی نہ کہیں۔