لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟اداکارہ ژالے سرحدی نے وجہ بیان کردی
01-27-2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر کی وجہ سوشل میڈیا کو قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہانہیں ان کے شوہر اور غیر شادی شدہ دوستوں نے بتایا کہ لڑکیوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے بھی نہیں ہو رہیں،اداکارہ نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی خوبصورتی کی اتنی تعریفیں کی جاتی ہیں کہ وہ خود کو حسین ترین سمجھنے لگتی ہیں۔ ژالے سرحدی کے مطابق سوشل میڈیا پر تعریفیں سننے کے بعد لڑکیوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس آپشنز بہت ہیں، اس لیے وہ وہاں پر لوگوں کو مسترد کرتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی جانب سے لڑکوں کو زیادہ نظر انداز کرنا اور کم پسند کرنا ہوتا ہے یہ بھی ان کی شادیوں میں تاخیر کا ایک سبب ہے۔