کیا آپ جوان رہنا چاہتے ہیں؟توپھر چائے پینی شروع کردیں!لیکن کتنےکپ ؟ماہرین نے بتا دیا

01-27-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ چائے آنے والے بڑھاپے کی رفتار کو سست کردیتی اور جوانی کو برقرار رکھتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین نے  تحقیق میں 30 سے ​​79 سال کی عمر کے 7,900 شہریوں اور 37 سے 73 سال کی عمر کے 5,600 بالغ افراد  سے ان کی چائے پینے کی عادتوں سے متعلق پوچھا ،ان افراد سے چائے کی قسم، روزانہ پئے جانے والے کپ کی تعداد اور ان کے بلڈ پریشر ، کولیسٹرول کا پوچھا گیا اور ان کی عمر سے متعلق سوالات کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک مشاہدہ تھا، اس لیے یہ طے کرنا ناممکن تھا کہ چائے پینے سے انسان جوان رہتا ہے یا نہیں اور بڑھاپا تاخیر سے آتا ہے یا نہیں؟البتہ اس تحقیق سے  یہ بات سامنے آئی  ہے کہ باقاعدگی سے چائے پینے والے افراد میں بڑھاپا دیر سے آتا ہے، اس مطالعے میں زیادہ تر تعداد مردوں کی تھی جن میں انزائٹی اور بے خوابی جیسی کیفیت بہت کم تھی۔ محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک دن میں 3  کپ چائے یا 6  سے 8  گرام چائے کی پتی پینااینٹی ایجنگ فوائد فراہم کر سکتا ہے،یعنی انسان زیادہ عرصے تک جوان رہ سکتا ہے۔تحقیق  میں  جن شرکانے چائے پینا چھوڑ دیا تھا، ان کی عمر میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔محققین کا خیال ہے کہ چائے کا بایو ایکٹیو جزو پولیفینول مدافعتی نظام اور میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔