پروڈیوسر عاصم رضاکااداکارہ یمنیٰ زیدی کو بوسہ،ویڈیو آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی

01-27-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی کمرشل ڈائریکٹر اورپروڈیوسر عاصم رضا کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بوسہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی ،اس پریمیئر کے دوران شائقین اور شوبز شخصیات نے فلم ‘نایاب’ کی خوب تعریف کی اور ساتھ ہی فلم کی کاسٹ یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، جاوید شیخ، عدنان صدیقی اور فریال محمود سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کو بھی سراہا۔ پریمیئر کے اختتام پر جہاں سب ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کررہے تھے تو اسی دوران پروڈیوسر عاصم رضا نے بےتکلفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم رضا اداکارہ یمنیٰ کے منہ پر دو بار بوسہ دیتے ہیں اور پھر اُنہیں گلے لگا لیتے ہیں۔ یمنیٰ زیدی اور عاصم رضا کا ایک دوسرے کے ساتھ یوں بےتکلف ہونا سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں شوبز شخصیات پر سخت تنقید کی۔صارفین نے کہا کہ عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کو اپنے درمیان فاصلہ رکھنا چاہیے تھا۔  صارفین نے کہا کہ ان دونوں شخصیات کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔سوشل میڈیا صارفین  کا یمنیٰ زیدی پر تنقید کرتے ہوئے  مزید کہنا تھاکہا کہ یہ بھی شہرت اور پیسوں کی خاطر دوسری اداکاراؤں کے نقشِ قدم پر چل پڑی ہیں۔