بولڈ لباس پر عوامی تنقید کے بعد فریال محمود نے لب کشائی کردی

01-27-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ فریال محمود نے بولڈ لباس پر عوامی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم تھا بولڈ لباس پہننے پر گالیاں پڑیں گی۔

تفصیلات کےمطابق رواں ماہ کراچی میں پاکستانی فلم ‘وکھری’ کا پریمیئر ہوا تھا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی،فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں۔فریال محمود کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تو صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اب فریال محمود کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جوکہ فلم‘وکھری’ کےپریمیئر کی تقریب کے دوران ہی بنائی گئی تھی،وائرل ویڈیو میں فریال محمود کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ اگر میں ایسا بولڈ لباس پہن کر پریمیئر میں آؤں گی تو مجھے بہت گالیاں پڑیں گی۔ فریال محمود اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ لوگوں کی گالیوں کی وجہ سے میں نے سوچا تھا کہ میں تقریب میں ہی نہیں جاؤں گی۔واضح رہے کہ ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “وکھری” میں فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔