تیل اور گیس کے شعبے میں براہ راست کتنے کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے؟بڑی خبر آگئی
01-27-2024
(ویب ڈیسک) رواں مالی سال2023-24 کے پہلے چارماہ کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری79.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 4 سال کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر892.8ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال20-2019کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 311.4ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران251ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 195.3ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 135.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔