قبل از وقت پیدائش بچوں پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ماہرین نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

01-27-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ جو بچے پیدائش کے مناسب وقت سے قبل پیدا ہوتے ہیں ان میں نشونما سے متعلق مسائل کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 لاکھ سے زائد بچوں کے اعداد و شمار پر کیے گئے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ 31 سے 33 یا 34 سے36 ہفتوں میں پیدا ہونے والے بچوں میں مرگی کا خطرہ، دماغی افعال، حرکات و سکنات اور بصارت و سماعت کے مسائل کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے جو ان کے رویے اور سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ محققین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پیدائش کے تقریباً 80 فیصد کیسزقبل از وقت پیدائش کے کیسز ریکارڈ کیےجاتے ہیں۔محققین کا مزید  کہنا تھا کہ ان خطرات کو کم نہیں سمجھا جانا چاہئے کیونکہ قبل از وقت سے کچھ ہفتے پہلے بھی پیدا ہونے والے بچے پیدائش کے کیسز میں سب سے بڑا تناسب رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا نتائج سے پیشہ ورماہرین اور خاندانوں کو خطرے کا بہتر اندازہ لگانے، کیسز کی پیروی کرنے اورایسے بچوں کی صحت سے متعلق دیکھ بھال کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد مل سکتی ہے۔