صنم جاوید خان کو 2 قومی اور ایک صوبائی حلقے میں الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی نشان الاٹ

01-27-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آزاد امیدوار صنم جاوید خان کو ریٹرننگ افسروں نے دو قومی اور ایک صوبائی حلقے میں الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی نشان الاٹ کر دیئے۔

ریٹرننگ افسروں کی جانب سے حلقہ این اے 119 سے ریکٹ کا نشان،این اے 120 سے تصویر والا فریم کا نشان اور پی پی 150 سے تکیہ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، حلقہ این اے 119 میں صنم جاوید کے مدمقابل مریم نواز ہیں، دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے انہیں تینوں حلقوں میں الیکشن لڑنے کا حکم جاری کیا تھا۔