وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر کا بند روڈ پیکیج ون اور ٹو کا تفصیلی دورہ
01-27-2024
(لاہور نیوز) وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے متحرک ہیں۔
اظفر علی ناصر نے بند روڈ پیکیج ون اور ٹو کا تفصیلی دورہ کیا جہاں جاری ترقیاتی کاموں بارے صوبائی وزیر کو تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بند روڈ پیکیج ٹو سگیاں تا بابو صابو کا 65 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا۔ پیکیج ون نیازی چوک تا سگیاں کا 75 فیصد تک کام مکمل ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں، اس مشکل منصوبے کو ہر صورت مقررہ وقت پر مکمل کریں گے، بند روڈ پیکیج ون اور ٹو پر دن رات کام جاری ہے، کام کو ٹارگٹ کے مطابق ہر صورت مکمل کیا جائے، منصوبے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر مکمل کیا جائے۔