ریکارڈ سفٹنگ سے قبل ایل ڈی اے کی ہاؤسنگ سکیموں میں قبضے کی نشاندہی کا فیصلہ

01-27-2024

(لاہور نیوز) ریکارڈ سفٹنگ سے قبل ایل ڈی اے کی ہاؤسنگ سکیموں میں قبضے کی نشاندہی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایل ڈی اے کے ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹس سے قبضوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ایل ڈی اے کے تمام ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹس کو 7 روز میں رپورٹس جمع کروانے کو کہا گیا ہے۔ جوہر ٹاؤن ، سبزہ زار ، گلشن راوی اور گجر پورہ سکیم میں قبضوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ایل ڈی اے ایونیو ون ، فیصل ٹاؤن اور چائنہ سکیم کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ زمینوں پر قبضے کے ریکارڈ کو بھی ریکارڈ سفٹنگ کا حصہ بنایا جائے گا۔