بلیوارڈ اور والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

01-27-2024

(لاہور نیوز) بلیوارڈ اور والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

سی ای او سی بی ڈی عمران امین  کو اجلاس میں بتایا گیا کہ بلیوارڈ ، قائد ڈسٹرکٹ اور باب ڈسٹرکٹ کو آپس میں لنک کر دیا جائے گا۔ فلائی اوور ون کے پیئرز اور ایڈمنٹس کی سٹیل فکسنگ جاری ہے۔ عمران امین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ساتھ والٹن روڈ اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے۔ امید ہے کہ یہ منصوبہ مقرر مدت میں مکمل ہو گا، لاہور کو جدید انفراسٹرکچر دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔