سینئر اداکار طلعت حسین شدید علیل، دعاؤں کی درخواست
01-27-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت ناساز ہے، بیٹی تزین حسین کی جانب سے والد کیلئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔
پاکستان نے دنیا کے چند بہترین اداکار پیدا کیے ہیں، پاکستان میں پی ٹی وی کا دور اپنے بے مثال ٹیلنٹ کی وجہ سے سنہری دور کے طور پر جانا جاتا ہے، طلعت حسین کا شمار بھی پی ٹی وی کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دنیا بھر میں اعلیٰ مقام بنایا ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو کے ذریعے طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کے سکرین پر نہ آنے کی وجہ بتائی اور کہا کہ ان کے والد اب شدید علیل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد طلعت حسین کو اب یادداشت میں دشواری کا سامنا ہے، وہ اب ان لوگوں کو بھی یاد نہیں رکھ سکتے جن سے وہ مل رہے ہیں، تزین حسین نے تمام مداحوں سے درخواست کی کہ وہ طلعت حسین کی صحت کے لئے دعائیں کریں۔