عام انتخابات 2024ء: مسلم لیگ (ن) آج اپنا منشور پیش کرے گی

01-27-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024ء کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) آج اپنا منشور پیش کرے گی، منشور کا نام ”پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو“ رکھا گیا ہے۔

منشور کے اعلان سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ہوں گے، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے منشور میں ’پاکستان کو نواز دو، 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں‘ کا بیانیہ بنایا گیا ہے، ایس آئی ایف سی سے جڑے پراجیکٹ کو لیکر چلنے کا وعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ عوام کو ریلیف دینے کے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔