کیا آپ جانتے ہیں وٹامن ڈی کی کمی جسم پر کیا اثر ڈالتی ہے؟ماہرین نے تحقیق جار ی کردی

01-26-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہونیوالے سے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی مسلز کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے مسلز میں تکلیف، حجم میں کمی، کمزوری اور مسلز کی ساخت بدلنے جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح مسلز کی کمزوری سے کمر اور گردن کے مسلز پر دباؤ بڑھتا ہے جس کا نتیجہ کمر درد کی شکل میں نکلتا ہے جبکہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد میں کمر درد کی شکایت بہت عام ہوتی ہے،اگر آپ کو اکثر کمر درد کا سامنا ہوتا ہے تو بہتر ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ٹیسٹ کروا لیں۔ ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ وٹامن ڈی بالوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہوتا ہے،وٹامن ڈی کی کمی کے نتیجے میں بالوں کی نشوونما سست ہو جاتی ہے بلکہ بال گرنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی سے ڈپریشن کی علامات کا خطرہ بڑھتا ہےاسی طرح ڈپریشن کے مریض اگر وٹامن ڈی کی کمی کے شکار ہوں تو ڈپریشن کی علامات کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ ماہرین کا تحقیق میں مزید کہنا تھا کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے،درحقیقت موٹاپے کے شکار افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔