سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی، کاروباری کا منفی رجحان رہا
01-26-2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد 100 انڈیکس984 پوائنٹس کمی کے ساتھ 63 ہزار 813 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 524 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 41 کروڑ 69 لاکھ 75 روپے مالیت کے 21 کروڑ 24 لاکھ 91 ہزار 251 شیئرز کا لین دین ہوا۔