عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

01-26-2024

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سامنے آگئی۔

رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی  کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔   برینٹ کروڈ فیوچر 0.39 فیصد کی کمی سے 82.12 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 41 سینٹ یا 0.5 فیصد گر کر 76.95 ڈالر پر آگئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے کہا تھا کہ موسم کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار متاثر ہونے کے بعد امریکی خام تیل کے ذخیرے میں 9.2 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔