رابی پیرزادہ نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا،سوشل میڈیا پر مداحوں سے خبر شیئر کردی
01-26-2024
(ویب ڈیسک) ماضی کی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے’حیا بائےرابی‘ کے نام سےکپڑوں کا برانڈ لانچ کر دیا۔
رپورٹ کےمطابق رابی پیرزادہ نےاپنےسوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔جس میں انہوں نے ’حیا بائےرابی‘ کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کرنے کی خبردی ہے۔پوسٹ میں لکھا کہ ’ آخرکار مجھے اب ’حیا بائےرابی‘کا پہلا آڈٹ مل گیا۔ رابی پیرزادہ نے کہا میں’حیا بائےرابی‘کو پاکستان میں اعلیٰ ترین معیار کےساتھ کپڑوں کا بہترین برانڈ بنانے اور رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن میں کام کرنےوالی خواتین کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہوں،مجھے دعاوں میں یاد رکھیں،یاد رہےکہ رابی پیرزادہ کا شمار پاکستان کی پاپ گلوکارہ،نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان طور پر ہوتا تھا،انہوں نے اپنےکیرئیرکا آغاز 2004 میں کیا،ان کا اپنا پہلا گانا ’ڈاہڈی کڑی‘ 2005 میں ریلیز ہوا تھا۔