بلاول بھٹو کا وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج
01-26-2024
(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف کو مباحثے کی دعوت دیتا ہوں، نواز شریف 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کر لیں، عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عالمی رہنما ووٹرز کو لائیو مباحثوں میں اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں، ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لئے ووٹرز کو امیدواروں سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔