ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
01-26-2024
(ویب ڈیسک) چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے میں کم از کم تنخواہ 32 ہزار پر ورکنگ جاری ہے۔
چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے میں کم از کم تنخواہ 32 ہزار پر عملدرآمد کیلیے دن رات ورکنگ جاری ہے، اس کی جلد منظوری لے لیں گے۔ پچھلے سال ڈیزل کی قیمت میں80 روپے تک اضافہ ہوا مگر ریلوےنے اس تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے اورسارا بوجھ خود برداشت کیااگر حکومت نے ڈیزل پرائس میں کمی کی تو کرایوں میں کمی پر ضرور غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت بھی بہتر کر رہے ہیں، کراچی ایکسپریس کے بعد سکھر ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کی کوچز کی کنڈیشن میں تبدیلی نظر آئے گی۔ملازمین کو گریجویٹی کی پیمنٹ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے منسلک ہے، یہ سلسلہ ترتیب وار چلے گا۔