ایس پی ایل: لاڑکانہ چیلنجرز نے سکھر پیٹریاٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
01-26-2024
(لاہور نیوز) سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں لاڑکانہ چیلنجرز نے سکھر پیٹریاٹس کو باآسانی 10 وکٹ سے ہرا دیا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے سندھ پریمیئر لیگ کے دوسرے روز سکھر پیٹریاٹس نے لاڑکانہ کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، سعد نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ذیشان نے 40 رنز بنائے۔ لاڑکانہ کے شاہنواز دہانی نے صرف 33 رنز دیکر 4 کھلاڑیون کو آؤٹ کیا۔135 رنز کے تعاقب میں لاڑکانہ کے اوپنر اسد شفیق اور ذیشان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کر دیا، اسد 68 اور ذیشان 63رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔