پاکستان میں کتنے کروڑ افراد نفسیاتی مرض کےشکار ہیں؟ہولناک تعداد سامنے آگئی

01-26-2024

(ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد نفسیاتی مرض میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ماہر نفسیات پروفیسر نسیم چوہدری نے کہا کہ دنیا میں نفسیات کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں،دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ افراد نفسیاتی مرض سے متاثرہ ہیں،ہم حدود کے باہر جاکر بھی مینٹل ہیلتھ پر کام کررہے ہیں۔ہم حادثات کے نتیجے میں جھلسے ہوئے افراد،امراض قلب کے متاثرہ افراد اور چھاتی کے سرطان کسے متاثرہ خواتین کی ذہنی صحت پر کام کررہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پالیسی دستاویزات پر مبنی لائحہ عمل ہوتا ہے، ذہنی صحت کو جنرل ہیلتھ کا حصہ بنانا چاہیے، متاثرہ فرد کی مینٹل ہیلتھ بہتر کرنے کے لیے امتیازی سلوک یا رویے کو ختم کروانا ہوگا۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ آخری سال ہم نے کلینیکل سائیکالوجی بی ایس میں متعارف کروائی۔ سندھ میں آبادی کی نفسیاتی صحت اور سائکائٹری کے شعبے کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔